لاہور : پنجاب حکومت نے کڈنی سنٹر قائم کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے جو سپین کے تعاون سے قائم کیا جائے گا۔
ملک بھر میںگردوں کی غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کا مکروہ دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے تو دوسری طرف پنجاب حکومت نے غیر قانونی کاروبار کا قلع قمع کرنے اور قیمتی انسانی جانیں بچانے کیلئے پنجاب حکومت نے کڈنی ٹرانسپلانٹ سنٹر قائم کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ سنٹر پنجاب میں سپین کے تعاون سے کڈنی ٹرانسپلانٹ سنٹر قائم کیا جا رہا ہے جہاں پر محفوظ طریقے سے گردوں کا ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے لوگ جو اپنے گردے عطیہ کردیتے ہیں ان کے اعضا کو باقاعدہ کلیننگ کے بعد ضرورت مند مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت کاکڈنی ٹرانسپلانٹ سنٹر قائم کر نے کا فیصلہ
05:43 PM, 27 Sep, 2017