ملتان: ملتان کے علاقے نوشہرہ میں گر دوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان ایک افغان باشندے کو غیر قانونی طور پر گردہ ٹرانسپلانٹ کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان نے منگل کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی اور پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے یورالوجسٹ ڈاکٹر عبدالعزیز سمیت نرسنگ سٹاف کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے گردے عطیہ کرنے والے اور ٹرانسپلانٹ کروانے والے افغان شہری کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ روپے میں خریدا گیا گردہ 16 لاکھ روپے میں ٹرانسپلانٹ کیا جا رہا تھا، گروہ کے سرغنہ آفتاب کا تعلق پنجاب سے ہے جس کی تلاش جاری ہے۔