اسلام آباد:تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) چھپ کر ایسے اقدامات کر رہا ہے جس سے نواز شریف کے کیس کو لچک دے سکے ہم ایسے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نیب قانون کے مطابق ہر کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں ہوگا لیکن نواز شریف کے کیس میں اسے 6 ماہ دیے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو فرانس میں سفارتکاری کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ وہ ہاتھ 'ہولا' رکھیں
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مالی معاملات سے متعلق کچھ بھی نہیں چھپایا اور تمام تفصیلات عدالت کو دے دی ہیںہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح جج نے باریکی سے سوالات کئے ہیں اسی طرح نیب کی کارروائی بھی نواز شریف کے خلاف باریکیوں سے ہوگی نواز شریف کی کل کی پریس کانفرنس کے بعد واضح ہوگیا کہ وہ عدلیہ کے خلاف ہمیشہ کی طرح مزاحمت کرتے رہیں گے۔