لندن :دونوں بازﺅں سے گیند کرانے کی صلاحیت رکھنے والا پاکستانی نوجوان بولر یاسرجان اسلام آبادکی سبزی فروش کی دکان سے لارڈزکے تاریخی گراﺅنڈتک جاپہنچاہے جس میں پی ایس ایل فرنچائزڈ لاہورقلندرزکا اہم ترین کردار ہے۔
دونوں بازﺅں سے فاسٹ بولنگ کرانے کی منفردصلاحیت کے سبب شہرت پانے والا سبزی فروش یاسرجان کو گزشتہ دنوں لاہورقلندرزنے چھ ہفتے کے ٹریننگ کیمپ کیلئے انگلینڈ بھیجا جہاں لارڈزمیں نیٹ پریکٹس کے دوران ویسٹ انڈین بلے بازوں کو بولنگ کراکر اس نے میڈیاکی شہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔
یاسرجان کا کہناتھا کہ میں اپنے سفرمیں اس مقام تک پہنچنے میں لاہورقلندرزکا شکرگزار ہوں۔اگروہ نہ آتے تو میں آج بھی دن میں سبزیاں ہی بیچ رہاہوتااور رات میں انٹرنیشنل کرکٹربننے کے خواب دیکھ رہاہوتا۔