ماسکو:روس کے ایک نوجوان نے شادی ٹوٹنے پرلائیو ویڈیو کے دوران سانپ سے ڈسوا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ پینٹرزبرگ سے تعلق رکھنےبلاگر اور سپیرے ارسلان والیف نے لائیو ویڈیو میں اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی بیوی ترینا سے رابطہ کریں اور ان کو بتا دیں کہ وہ ان کے بہت محبت کرتے ہیں ۔
یاد رہے کہ ترینا نے اپنے شوہر سے بے وفائی کی تھی جس کے باعث دونوں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے تھے اور ارسلان نے غصےمیں آ کر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ارسلان کے اس رد عمل کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔
ارسلان شادی ٹوٹنے سےدل بردشتہ ہو گئے تھے اور انہوں نے لائیو ویڈیو کے دوران سانپ سے ڈسوا کر موت کی گھاٹ اتار لیا ۔
شادی ٹوٹنے پر نوجوان نے اپنے آپ کو سانپ سے ڈسوا کر خودکشی کر لی
01:51 PM, 27 Sep, 2017