دبئی:دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اگست میں 28لاکھ سے زائد مسافروں کی ریکارڈ تعداد نے سفر کیا۔ یہ رواں سال کے دوران سفر کرنے والے افراد کی ریکارڈ تعداد ہے۔دبئی ایئرپورٹس آپریٹر کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق مسافروں کا اس سیزن میں رش، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کی نئے تعلیمی سال کے آغاز پر وطن واپسی کی وجہ سے ہے ۔
اگست میں مسافر ٹریفک 8,233,311 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ تعداد 7,727,105 ریکارڈ کی گئی جو 6.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔یہ مسافر ٹریفک امسال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 59,353,368 ریکارڈ کی گئی جو 2016 کی اسی مدت کے دوران55,851,14 کے اعداد و شمار کے مقابلہ میں 6.3 فیصد زیادہ ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں