شمالی کوریا نے مشرقی ساحلی علاقے میں جنگی طیارے متعین کر دئیے

01:10 PM, 27 Sep, 2017

پیانگ یانگ :ایشیا کےاہم ترین ملک نے امریکا سے جنگ کی تیاری مکمل کر لی،امریکی جنگی طیاروں کی پرواز کے بعد شمالی کوریا نے اپنے دفاع کو مضبوط کرتے ہوئے اپنے جنگی طیارے مشرقی ساحلی علاقوں میں متعین کر دیے ہیں۔ جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی یون ہاپ کے مطابق پیونگ یانگ نے کہا کہ ٹرمپ نے اعلان جنگ کر دیا ہے اور اب جزیرہ نما کوریا میں امریکی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

شمالی کوریائی وزیر خارجہ ری یونگ ہو کا کہناتھا کہ امریکی صدر کے بیانات کے تناظر میں حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ تین ستمبر کو شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے بعد سے جزیرہ نما کوریا میں صورت حال سنگین ہو کر رہ گئی ہے۔ چین اور دوسرے ممالک نے فریقین کو تحمل کی تلقین کی ہے۔

یاد رہے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان  لفظی جنگ اب میدان جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے کسی ایک فریق کی غلطی خطے کو خوفناک جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔

مزیدخبریں