گوگل کی انیسویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی جارہی ہے

12:57 PM, 27 Sep, 2017

نیو یارک :آج انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے قیام کی انیسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔اپنی سالگرہ کے موقع پر گوگل نے نیا ڈوڈل جاری کر دیا اورویب سائٹ پر دلچسپ ڈوڈل اور ویب بھی گیمز متعارف کرائی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا کی مشہور ترین ویب سایٹ گوگل دوطلباء نے تیار کی تھی جو اب دنیا کا سب سے زیادہ زیراستعمال سرچ انجن بن چکا ہے۔ گوگل نے نہ صرف گلوبل ولیج کے کنسپٹ کو سچ کر دیکھا یا ہے بلکہ انسانی زندگی کے ہزار مسائل کو آسان کر دیا ہےگوگل  کے ذریعے اب ہم دنیا بھر کی تمام معلومات حا صل کر سکتے ہیں۔
تاہم ویب سایٹ تیار کرنے والوں نے سالگرہ کے موقع پر صارفین کیلئے دلچسپ ڈوڈل جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں