حمائمہ ملک نے مومنہ مستحسن کو دوغلی اور منافق قرار دے دیا

12:17 PM, 27 Sep, 2017

کراچی: معروف اداکارحمائمہ ملک نے مومنہ مستحسن کو دوغلی اور منافق قرار دے دیا۔
حمائمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹواٹیر کے ذریعے مومنہ محتسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مومنہ محتسن دوگلے پن اور منافقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کہ منافقت انسان کو کامیاب نہیں بناتی ہم کسی کے حق میں یا کسی کے مخا لف بو ل کرمشہور نہیں ہو سکتے۔


یاد رہے کہ مومنہ محتسن نے ماہرہ اور رنبیر کپور کی تصاویرکو تنقید کا نشانہ بنانے پر ماہرہ خان کے حق میں آواز اٹھائی تھی جبکہ قند یل بلوچ کی منفی سرگرمیوں کے باعث ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


حمائمہ ملک نے کہا ہمیں کسی کی سرگرمیوں کے باعث اس کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چائیے بلکہ ہرحال میں عورتوں کے ساتھ کھڑے ہو نا چائیے۔

مزیدخبریں