چین : چین نے دنیا کا پہلا ڈینٹسٹ روبوٹ متعارف کروا دیا۔چین میں تربیت یافتہ ڈینٹسٹ کی قلت ہے اس بات کے پیش نظر چینی ماہرین نے دانتوں کے علاج کے لیے ڈینٹسٹ روبوٹ کی خدمات حاصل کرنا شروع کر دی ہیں۔
چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ ریاست شانسی کے شہر شیان کے ایک ڈینٹل ہسپتال میں روبوٹ ڈینٹسٹ کی جانب سے خاتون کے دانتوں کی سرجری کی گئی۔
جدید کمپیوٹرائزڈ روبوٹ نے دانتوں کو نصب کرنے کی سرجری میں ایک گھنٹے کا وقت لگایا اور اس دوران ڈینٹسٹ کی ایک ٹیم سارے کام کی نگرانی کرتی رہی تاکہ کسی قسم کی کوئی گڑ بڑ نہ ہو سکے لیکن روبورٹ نے ماہرانہ انداز میں خاتون کی سرجری کر کے سب کو حیران کر دیا۔
اب انسانوں کی بجائے روبوٹ دانتوں کا علاج کریں گے
11:23 AM, 27 Sep, 2017