لندن:وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ،وہ کل صبح آٹھ بجے لاہور پہنچیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لندن سے غیرملکی پرواز کے ذریعے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ،جبکہ ان کے ساتھ سلمان شہبازاور فیملی کے دیگر افراد بھی موجود ہیں، کل لاہور پہنچنے کےبعدوہ جاتی امرا کے اجلاس میں شریک کریں گے۔
واضح رہے شہباز شریف فیملی کے چند افراد کے ہمراہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لند ن گئے تھے۔اس سے قبل نواز شریف بھی پاکستان آچکے ہیں جہنوں نے آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ایک اہم پریس کانفرنس بھی کی ،جس میں ان کا کہناتھا کہ میں نے آئین ،عوام کے حق حکمرانی اور ووٹ کے تقدس کا مقدمہ لڑنے کافیصلہ کیا ہے.