ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پروارننگ سلپ جاری ہوں گی:سیف سٹی اتھارٹی

08:47 AM, 27 Sep, 2017

لاہور:سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پروارننگ سلپ جاری ہوں گی،جو سگنل اورون وے کی خلاف ورزی پرجاری ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پروارننگ سلپ جاری ہوں گی ،جس کاابتدائی طور پر اطلاق مال روڈ کی ٹریفک کے لئے ہو گا، وارننگ سلپ خلاف ورزی کرنےوالوں کے ا یڈریس پرکوریئرکی جائیگی۔سیف سٹیز اتھارٹیزکے مطابق اس حوالے سے عوام میں آگاہی کے لئے تین ہفتوں تک مہم بھی چلائی جائے گی جبکہ شہری اس کی معلومات 15پر کال کر لے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں