ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں شام یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے چند بالائی اضلاع، جن میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، اور مانسہرہ شامل ہیں، میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ پشاور، مردان اور کوہاٹ میں بھی رات کے وقت تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے کچھ شہروں میں، بشمول لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد، صبح کے وقت سموگ ہوسکتی ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی اور اٹک میں شام یا رات میں بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔