دبئی :افغانستان اے نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل جیت کر تاریخ رقم کی۔ یہ میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا، جہاں سری لنکا اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا اے نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، جس میں ساہان نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ آدھی ٹیم 65 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
جواب میں افغانستان اے کی ابتدا اچھی نہ رہی، اور پہلی گیند پر زبید اکبری کلین بولڈ ہو گئے۔ تاہم، صدیق اللہ اتل کی ناقابل شکست 55 رنز کی بدولت، افغانستان اے نے 11 گیندیں باقی رہتے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
یہ افغانستان اے کی ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ میں پہلی کامیابی ہے، جس پر پورے افغانستان میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ اللہ محمد غضنفر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ صدیق اللہ اتل 368 رنز بنا کر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بنے۔