اسلام آباد:سپریم کورٹ نے آئندہ عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کی ہے، جس میں 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک 968 مقدمات کی سماعت ہوگی۔
عدالت عظمیٰ کے 8 مستقل بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے، جن میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نمبر ون کے سامنے 140 مقدمات ہوں گے۔
دیگر بینچز میں بھی ہر ایک کے سامنے 140 مقدمات زیر سماعت ہوں گے، جب کہ چوتھے بینچ کے سامنے 58 مقدمات کی سماعت ہوگی۔
مزیدبتایا گیا ہے کہ 27 اپریل کو فیصلوں کے منتظر مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی، اور 2022 میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کی عدالتیں 21 لاکھ 44 ہزار زیر التوا مقدمات کے بیک لاگ سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔