ایف بی آر کا جعلی رسیدیں رپورٹ کرنے پر 20,000 روپے انعام کا اعلان ، تصدیق ٹیکس آسان موبائل ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے

06:52 PM, 27 Oct, 2024

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جعلی رسیدیں رپورٹ کرنے پر انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


جو لوگ جعلی رسیدوں کی اطلاع دیں گے، انہیں 20,000 روپے کا انعام دیا جائے گا۔صارفین ایف بی آر کی ٹیکس آسان موبائل ایپ کے ذریعے ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کی رسیدوں کی کیو آر کوڈ سے تصدیق کر سکتے ہیں۔


رپورٹ کرنے کا طریقہ  اگر کوئی رسید کی تصدیق نہیں ہو پاتی تو اسے فوری طور پر جیؤ ٹریکنگ کے ذریعے رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔

ایف بی آر نے بتایا ہے کہ رپورٹنگ کے طریقہ کار اور مزید معلومات ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، تاکہ عوام اس نظام سے فائدہ اٹھا سکیں اور جعلی رسیدوں کی نشاندہی میں مدد کر سکیں۔
 
 

مزیدخبریں