پشاور:خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ پشاور ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس سال پشاور سے 978 کیسز سامنے آئے ہیں، اور پورے صوبے میں مجموعی طور پر 2,891 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔ صوبے میں اس وقت 446 مریض ایسے ہیں جن کا علاج جاری ہے، جن میں مانسہرہ سے 235، ایبٹ آباد سے 212، اور ہنگو سے 197 کیسز شامل ہیں۔
ڈینگی بخار کی علامات میں تیز بخار کے ساتھ جسم، خاص کر کمر اور ٹانگوں میں شدید درد شامل ہے۔ مریض کو شدید سر درد، متلی، اور قے کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔ جسم پر سرخ نشانات پڑ سکتے ہیں اور مسوڑھوں یا ناک سے خون آنے کا امکان ہوتا ہے۔ بخار کے دوران مریض غنودگی کا شکار ہو سکتا ہے اور اسے سانس لینے میں بھی دشواری ہو سکتی ہے۔ ڈینگی وائرس بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن پر بھی اثر ڈالتا ہے۔
ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ پانی جمع نہ ہو اور مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کیے جائیں۔