چودھری شجاعت حسین کا مسلم لیگ ق کی تنظیم نو کا فیصلہ

چودھری شجاعت حسین کا مسلم لیگ ق کی تنظیم نو کا فیصلہ

لاہور  : چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ (ق) کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پارٹی کو ملک بھر میں فعال بنایا جا سکے۔

 اس مقصد کے لیے انہوں نے ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے، اور ان سے کہا ہے کہ وہ ناراض ساتھیوں کو واپس لانے اور پارٹی کے ونگز کو متحرک کرنے کے لیے کام کریں۔

چودھری شجاعت حسین نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابط کو بہتر بنایا جائے، کیونکہ ان کے نزدیک یہ روابط سیاسی استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی گفتگو ہی ملکی مسائل کا حل ہے اور اس کے ذریعے ہی پائیدار معاشی ترقی ممکن ہے۔

مصنف کے بارے میں