پشاور : پشاور کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹشو پیپر کے کارخانے میں لگی آگ پر 23 گھنٹوں بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق، آگ بجھانے کا کام ابھی بھی جاری ہے اور کچھ جگہوں پر آگ جل رہی ہے۔
اس آگ سے کارخانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے ریسکیو 1122 کی 25 سے زیادہ گاڑیاں اور 100 سے زائد اہلکار مصروف ہیں، جبکہ چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ اور ضلع خیبر کی ٹیمیں بھی مدد کر رہی ہیں۔
ریسکیو کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران تقریباً 18 اہلکار متاثر ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور ان کی حالت اب بہتر ہے۔ صورتحال کی نگرانی جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔