مدیحہ امام نے بھارتی شہری سے شادی پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیں

01:23 PM, 27 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی شہری سے شادی پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنائیں ہیں۔ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں بات چیت کی۔

شادی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مدیحہ نے کہا کہ ان کی شادی پر بہت تنقید کی گئی، خاص طور پر اس وجہ سے کہ ان کے شوہر بھارت سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے ان کے شوہر کو ہندو مذہب سے جوڑ دیا، حالانکہ بھارت میں مختلف مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کا مذاق اڑائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے نکاح نامے کی تصویر شیئر کی تو اس پر بھی انہیں ذلیل کیا گیا۔ مدیحہ کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ اگر ان کے شوہر بھارتی ہیں تو اس میں ان کا کیا قصور ہے۔ انہوں نے نکاح جیسے پاک رشتے کا مذاق اڑانے کی مذمت کی اور اپنی محبت کے انتخاب پر فخر کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں