لاہور میں سموگ کا راج ، ایئر کوالٹی انڈیکس 696 تک پہنچ گیا

لاہور میں سموگ کا راج ، ایئر کوالٹی انڈیکس 696 تک پہنچ گیا

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوا کے معیار میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے شہر نے فضائی آلودگی کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں سبقت حاصل کر لی ہے۔ آج لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 696 تک پہنچ گیا۔

امریکی قونصلیٹ کے علاقے میں اے کیو آئی 916، ڈی ایچ اے میں 842، اور مراتب علی روڈ کے علاقے میں 810 ریکارڈ کیا گیا۔ اس بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی وجہ سے شہری نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں