چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد : نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 8 نومبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

 اس کے علاوہ، انہوں نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کے لیے بھی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ہے، جو 7 نومبر کو ہوگی۔ اس میٹنگ میں ججز مقدمات کی پیشرفت پر رپورٹ پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے حال ہی میں پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، اور ان کی تعیناتی 26 اکتوبر سے تین سال کے لیے کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں