پی سی بی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان مقرر کیا، جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے

پی سی بی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان مقرر کیا، جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، آل راؤنڈر سلمان علی آغا وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

مزید یہ کہ عاقب جاوید کو چیف سلیکٹر بنانے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دورہ آسٹریلیا اور سینٹرل کنٹریکٹ کے سلسلے میں سلیکشن کمیٹی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے ملاقات کی۔

محسن نقوی آج پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ 2 اکتوبر کو قومی ٹیم کے نامور بلے باز بابر اعظم نے اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کپتانی سے استعفیٰ دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ کپتانی سے الگ ہو کر اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور بطور کھلاڑی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔