لاہور میں زمین کے تنازع پر 3 بھائیوں سمیت 5 افراد قتل 

لاہور میں زمین کے تنازع پر 3 بھائیوں سمیت 5 افراد قتل 

لاہور : تھانہ چوہنگ کی حدود میں پراپرٹی تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کر 3 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا  گیا ۔واقعہ میں 5 سالہ بچہ بھی زخمی ہوا

چوہنگ کے علاقے میں دو  مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 16سالہ لڑکے سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا ۔حملہ آورموقع سے فرار  ہوگئے۔ دل دہلا دینے والی واردات میں قتل ہونے والے  تین بھائی،ایک کزن اور ایک ملازم شامل ہیں۔

پولیس نے موبائل فرانزک لیب اورفرانزک ٹیم کی مدد سے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کئے  اور پانچوں لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے   ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے معاملہ پراپرٹی کے تنازع پر پیش آیا ۔

 پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حافظ محمد مرتضیٰ، غلام مصطفیٰ، ملک شہزاد، ملک خادم حسین اور فہد شامل ہیں، ملزمان کے بہت قریب ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
 

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پانچ افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد  انصاف فراہم  کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ دوسری جانب قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے ہماری کسی قسم کی کوئی دشمنی نہیں ۔