مری: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پیپلز پارٹی کے رویہ سے نالاں ہیں۔ نوازشریف نے آصف زرداری کے ساتھ رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف پیپلز پارٹی کی بیان بازی پر ناراض ہیں۔ نواز شریف نے عوام رابطہ مہم پرکور کمیٹی کو ٹاسک دے دیے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کو جنوبی پنجاب پرفوکس کرنے کی ہدایت کی ہے اور اہم شخصیا ت سے رابطے کرنے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کو پیپلز پارٹی کے اہم رہنما ڈیل سے جوڑ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اب عمران خان کی جگہ لاڈلا بنایا جا رہا ہے۔ پی پی رہنماؤں نے نواز شریف کو ضمانت ملنے پر بھی تنقید کی تھی۔