کشمیر باتوں سے نہیں جنگ سے آزاد ہوگا: نگران وزیر صحت پنجاب 

06:38 PM, 27 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ اگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی، کشمیر باتوں سے آزاد نہیں ہو گا۔

لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں نگراں وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر شریک ہوئے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔انسانیت کی خدمت کسی بارڈر کی محتاج نہیں ہوتی۔

تقریب میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نگران صوبائی وزراء صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے یوم سیاہ کے حوالہ سے کوئز مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کے دوران تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

مزیدخبریں