ٹی 10 کے فروغ کیلئے بنگلا ٹائیگرز اور ٹی 10 گلوبل میں معاہدہ

06:25 PM, 27 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک
ٹی 10 کے فروغ کیلئے بنگلا ٹائیگرز اور ٹی 10 گلوبل میں معاہدہ
ٹی 10 کے فروغ کیلئے بنگلا ٹائیگرز اور ٹی 10 گلوبل میں معاہدہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ 10 ٹین کو فروغ دینے کے لئے ٹی 10 گلوبل اور بنگلا ٹائیگرز پیش پیش ہیں۔بنگلا ٹائیگرز فرنچائز اور ٹی 10 گلوبل کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پاگیا۔بنگلاٹائیگرز یواےای کے باہر مزید دو ٹی 10 لیگز میں حصہ لے گی۔

دبئی میں ہونے والی معاہدہ کی تقریب میں بنگلاٹائیگرز کے مالک ٹی 10 لیگ کے اونر سمیت کرکٹ شائقین اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔معاہدے کی رو سے بنگلاٹائیگرز لنکن لیگ میں بنگلا ٹائیگرز ہمبنٹوٹا اور افریقی لیگ میں بنگلا ٹائیگرز جوبرگ کے نام سے حصہ لے گی۔

بنگلاٹائیگرز ٹی 10 گلوبل کے ساتھ 10 سال تک مل کر کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرے گی۔سری لنکن لیگ 12 دسمبر سے 23 دسمبر 2023 تک جاری رہے گی جبکہ افریقی ٹی 10 لیگ مارچ 2024 میں شروع ہوگی۔اس موقع پر ٹی 10 گلوبل کےمالک شاہ جی الملک،سی ای او ٹی 10 گلوبل راجیو کھنہ،محمد یاسین چوہدری،ظفریاسین چوہدری موجود تھے۔

شاہ جی الملک نے ورلڈ وائیڈ ٹی 10 لیگ میں شمولیت پر بنگلاٹائیگرز کو مبارکباد دیاور کرکٹ کے فروغ میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ بنگلا ٹائیگرز مزید دو انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لے رہی ہے۔بنگلاٹائیگرز گزشتہ کئی سال سے ابو ظبی ٹی10 لیگ میں حصہ لے رہی ہے اور اپنا نام پیدا کیا ہے۔

ٹی 10 گلوبل کے سی ای او رجیوکھنہ کا کہنا تھا کہ جب بنگلاٹائیگرز میدان میں آتی ہے تو ان کے پیچھے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہوتی ہے۔ہمیں امید ہے کہ بنگلا ٹائیگرز کے مداح سری لنکن اور زمبابوے لیگ میں اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

معاہدے پر دستحط کے بعد بنگلا ٹائیگرز کے مالک محمد یاسین چوہدری کا کہنا تھا کہ بنگلاٹائیگرز نے اپنے سفر کا آغاز بنگلا دیش سے کیا۔یواےای میں کرکٹ کے فروغ میں بھی بنگلا ٹائیگرز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔گزشتہ کچھ عرصہ سے ان کی فرنچائز کو بہت ذیادہ سپورٹ ملی ہے۔یہی صیح وقت ہے کہ ٹی 10 لیگ کو پروموٹ کیا جائے اور دنیا کے مختلف ممالک میں لیگز کا انعقاد کیا جائے۔

بنگلاٹائیگرز کے سی ای او ظفر یاسین کا کہنا تھا کہ شروع میں ہم نے بنگلادیشی کرکٹرز کو پلیٹ فارم فراہم کیا تھا شکیب الحسن،نوالحسن،عفیف حسین،فرہاد رضا،شائق مہدی سمیت کئی اسٹار کرکٹر بنگلا ٹائیگرز کا حصہ رہے ہیں۔مزید دو ٹی 10 لیگز کا حصہ بننے پر بنگلادیشی کرکٹرز مزید کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا۔بنگلاٹائیگرز ابوظبی ٹی 10 لیگ کے تیسرے سیزن سے حصہ لے رہی ہے

بھارتی لیجنڈری کرکٹر محمد اظہرالدین سیزن فائیو میں ٹیم کے سرپرست کے طور پر شامل ہوئے تھے۔بنگلا ٹائیگرز میں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر سمیت کئی انٹرنیشنل کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں۔

مزیدخبریں