اسلام آباد : پاکستان میں عام انتخابات کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول 30 نومبر کو جاری کرے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عام انتخابات کے لیے 28 جنوری 2024ء بروز اتوار متوقع تاریخ ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان کو 2 دن بعد اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مجوزہ تاریخ پر انتخابات کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔