کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا اس کے برعکس پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 50 روپے کے کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا جبکہ 42 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 81 ہزار 156 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام 22قیراط سونا1 لاکھ 66 ہزار 60 روپےکاہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 987 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔