مجھے گرفتار سی پی او نے کیا اور بدنام دوسروں کو کردیا گیا، فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتا ہوں: شیخ رشید

مجھے گرفتار سی پی او نے کیا اور بدنام دوسروں کو کردیا گیا، فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتا ہوں: شیخ رشید
سورس: File

لاہور: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کیخلاف دائر پٹیشن کو نمٹا دیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔  سابق وفاقی وزیر شیخ رشید  اپنے وکیل وکیل سردار عبد الرازق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر  شیخ رشید نے بیان دیا کہ میری گرفتاری میں سی پی او راولپنڈی سمیت دیگر پولیس افسران شامل ہیں میں پھر بھی انہیں فی سبیل اللہ معاف کرتا ہوں۔

عدالت نے شیخ رشید احمد کے بیان کے بعد ان کی پٹیشن کو نمٹا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں اپنی گرفتاری کیخلاف دائر پٹیشن پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آج عدالت میں میری گرفتاری پر سماعت ہوئی، میری پٹیشن میں جو کچھ لکھا تھا وہ بلکل درست ہے۔

 شیخ رشید نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارا کام اور کیا دھرا پنڈی پولیس کا ہے،  میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے اور بدنام دوسروں کو کیا گیا۔ انہوں نے نابالغ بچوں تک کو بھی معاف نہیں کیا،ہمارے گھر کے ملازمین خواتین بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا لیکن آج عدالت میں انہیں معاف کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 30 تاریخ کو لال حویلی میں میڈیا کیساتھ سب باتیں کروں گا۔

مصنف کے بارے میں