ورلڈ کپ:پاکستان جنوبی افریقہ میچ سے قبل تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی سرپرائز انٹری

ورلڈ کپ:پاکستان جنوبی افریقہ میچ سے قبل تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی سرپرائز انٹری
سورس: File

چنئی:  انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں بھارت کے شہر چنئی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول میچ سے قبل  تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہو گئی۔ 


میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں کچھ دیر تیز بارش کے بعد پھوار کا سلسلہ جاری رہا جو تھوڑی دیر بعد رُک گیا۔ چنئی کے مغربی حصے میں آسمان پر اب بھی سیاہ بادل موجود ہیں جبکہ دوسری جانب آسمان صاف ہو گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے بھی چنئی کے مختلف مقامات پر آج  بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ چنئی کا روزمرہ کا موسم ہے، کچھ دیر میں موسم نارمل ہو سکتا ہے۔

 اگر مزید بارش ہوئی تو ہو سکتا ہے کہ آج کا میچ تھوڑا تاخیر سے شروع ہو۔

واضح رہے کہ آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کڑا مقابلہ ہے۔ورلڈ کپ 2023 میں سیمی فائنل کی رسائی حاصل کرنے کےلیےپاکستان کے لیے یہ میچ  جیتنا بہت ضروری ہے۔ 

پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز بیک ٹو بیک جیت کے ساتھ کرنے کے بعدگرین شرٹس  کو لگاتار تین میچوں میں شکست ہوئی۔ سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب وہ افغانستان سے ہار گئے۔اب پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی ناکام ہو سکتی ہے جب تک کہ وہ اپنے آنے والے تمام میچ نہیں جیت لیتے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم شاندار فارم میں ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 428 رنز بنائے اور میچ 102 رنز سے جیتا، آسٹریلیا کے خلاف 311 رنز بنا کر 134 رنز سے، انگلینڈ کے خلاف 399 رنز بنا کر 229 رنز سے اور بنگلہ دیش کے خلاف 382 رنز بنا کر 149 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم نیدرلینڈزکے خلاف انہیں 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں اس وقت شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے ورلڈ کپ 2023 میں پہلی دفع دوسرے نمبر پر بلے بازی کی۔ نیدرلینڈز سے شکست کے بعد  اور پہلے انہوں نے ہر بار پہلےبلے بازی کی اور جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا نے انگلینڈ کیخلاف کل کی جیت اپنے نام کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے پانچواں نمبر لے کر  وہ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ پوئنٹس ٹیبل پر پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبرپر جبکہ جنوبی افریقہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ 

مصنف کے بارے میں