غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 سے بڑھ گئی، 18 ہزار 400 سے زائد زخمی

غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 سے بڑھ گئی، 18 ہزار 400 سے زائد زخمی
سورس: File

غزہ:  اسرائیل نے غزہ میں گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، رہائشی عمارتوں، مساجد، طبی مراکز تک کو نشانہ بنایا اور 7 اکتوبر سے اب تک درجنوں فلسطینیوں کو  بے رحمی سے شہید کر دیا، جن میں بہت سے بچے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 7 ہزار 28 افراد شہید اور 18 ہزار 400 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ 

عرب میڈیا کےمطابق غزہ کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، صیہونی فورسز کے خان یونس کے قریب فضائی حملے میں 40 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے صبح سویرے کیے جانے والے تازہ ترین چھاپے کے بعد چار معصوم فلسطینی شہید ہو گئے۔  گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اور چھاپے کے بعد اسرائیلی فورسز نے ایک خاتون سمیت کم از کم 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔   

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 110 ہو گئی۔


اسرائیلی فورسز کی جانب سے فضائی حملہ رہائشی عمارتوں پر کیا گیا جس سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، فضائی حملے کے باعث درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج نے الوفا ہسپتال کے قریب بھی بمباری کی جس سے متعدد افراد شہیدہوگئے.

جیسے جیسے جنگ بندی کے مطالبات بڑھ رہے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر زمینی حملوں کی تیاری کو تیز کر رہا ہے۔ لیکن تاحال اسرائیلی وزیر اعظم یہ نہیں بتایا کہ زمینی حملے کپ اور کہاں پر کیے جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نےخبردار کیا کہ اسرائیلی انخلاء کے انتباہات کے باوجود، غزہ میں کوئی علاقہ بھی محفوظ نہیں ہے، بہت سے فلسطینی نقل مکانی کرنے سے قاصر ہیں اور محصور فلسطینی علاقے میں فضائی حملوں کے خطرے کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے اسرائیل غزہ تنازع میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں اور جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے، غزہ میں شدید تباہی اور بربادی روکنے کیلئے فوری جنگ بندی کی جائے۔

دوسری طرف نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بھی اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں اردن کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ آج متوقع ہے۔


عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 28 ہو گئی ہے، شہدا میں 3 ہزار بچے اور 1 ہزار 709 خواتین بھی شامل ہیں۔صیہونی فوج مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی 104 فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 250 مقامات پر حملے کیے۔

مصنف کے بارے میں