اداکارہ مہربانو نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

اداکارہ مہربانو نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

 پاکستان کی معروف  اداکار ہ مہربانو نے شادی کے تین ہفتوں بعد سوشل میڈیا پر اپنی  شادی کی تصایر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہربانو نے اپنی  شادی کی تصاویر کو شیئر کرتےہوئے اس بات کی تصدیق کردی کہ ان کی شادی ہوچکی ہے۔شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں  بھی موجود ہیں ۔تصاویر پر شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد  دی ہے ۔’میرے پاس تم ہو، غلطی، خدا اور محبت‘ جیسے ڈراموں اور ’چڑیلز‘ جیسی ویب سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مہربانو نے تین ہفتوں بعد شادی کی تصایر شیئر کی ہیں۔

  اداکارہ مہربانو کی شادی کی خبریں ابتدائی طور پر رواں ماہ کے آغاز میں سامنے آئی تھیں اور میک اپ آرٹسٹ نے ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔اداکارہ نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کسی طرح کی کوئی وضاحت نہیں کہ ان کی شادی کب اور کہاں ہوئی۔