انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 81 پیسے مہنگا ہوا،انٹر بینک میں ایک ڈالر 221 روپے 49 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 225 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کےچوتھے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا،مارکیٹ 62پوائنٹس کے اضافے سے 41ہزار602 پر بند ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 13 اکتوبر سے اب تک 3 روپے 11 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں 11 اکتوبر سے اب تک ڈالر 6 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا،مارکیٹ 62پوائنٹس کے اضافے سے 41ہزار602 پر بند ہوئی،،دن بھرمجموعی طورپر345 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا،171کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ155کےشیئرز میں اضافہ ہوا،، آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,711 جبکہ کم ترین سطح 41,318 رہی۔