کراچی ، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنے والی بچی نے ملزمان کی شناخت کرلی

05:37 PM, 27 Oct, 2022

کراچی: سیلاب سے  متاثرہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے  ملزمان کو  سٹی کورٹ  کے روبرو پیش کیا گیا ۔  شناخت پریڈ  میں بچی نے ملزمان کو  پہچان لیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں سیلاب سے  متاثرہ بچی  کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں  مجرمان کو   شناخت کیلئے پیش  کیا گیا  ۔ متاثرہ بچی نے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا۔ بچی سے زیادتی  کرنے والے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا تھا ، ایک ملزم غلام رسول کو ڈیفنس سے اور دوسرے   ملزم کو   ٹنڈوالہیار   سے گرفتار کیا گیا،   ملزم غلام رسول  نے تفتیش کے دوران  جرم کا اعتراف کیا تھا  ۔

وا ضح رہے کہ  میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو ئی تھی  ،بچی کو سفید رنگ کی گاڑی میں راشن دینے کا لالچ دیکر اغوا کیا گیا اور دو دریا کے قریب گاڑی میں ہی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ 

مزیدخبریں