نیویارک: الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مشہور امریکی کارساز کمپنی ، ٹیسلا کے خلاف امریکی حکام نے ایک بار پھر تحقیقات شروع کر دی ۔
ٹیسلا کے مالک ایلن مسک متعدد بار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ ٹیسلا کی گاڑیوں میں ڈرائیور صرف قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے بیٹھتا ہے جبکہ گاڑی خود چل کر منزل تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ لیکن حالیہ مہینوں میں ٹیسلا کی متعدد گاڑیوں کو حادثات پیش آئے ہیں ، تحقیقات سے پتہ چلا کہ حادثے کے وقت گاڑی آٹو پائلٹ موڈ پر چل رہی تھی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابی پائی گئی تو ٹیسلا کے اعلیٰ حکام کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہوسکتے ہیں ۔