راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج تربیت یافتہ اور جنگی امور کا تجربہ رکھنے والی فوج ہے جو ملک کو درپیش کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ملتان کا دورہ کیاجہاںآرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیت، پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے کوٹ عبدالحکیم میں فوجی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔
آرمی چیف نے جوانوں کے جوش و جذبہ اور پیشہ وارانہ معیار کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آپ چینلنجز کے باوجود روایتی جنگی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا جدید ٹیکنالوجی سے لیس تربیت یافتہ فوج ہی ملک کا دفاع کر سکتی ہے۔