بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر 12 سے زائد کشمیری گرفتار

09:48 PM, 27 Oct, 2021

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت سے کشمیریوں کا کرکٹ میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح پر جشن منانا برداشت نہ ہوا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے انتقامانہ کارروائیوں کے دوران پاکستان کی جیت کی خوشی منانے والے 12 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔  بھارتی فورسز نے سامبا، ڈوڈہ اور جموں کے علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ 24 اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ پاکستان کی فتح کے بعد مقبوضہ وادی میں کشمیری چوک چوراہوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم لہرائے۔ کشمیریوں نے وادی بھر میں آتشبازی کی اور ساتھ ہی فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

کشمیری نوجوانوں نے ‘جیوے جیوے پاکستان‘، ’تیری جان میری جان پاکستان پاکستان‘ کے نعرے بھی لگائے۔

مزیدخبریں