امریکی صدر بائیڈن فلسطینیوں کی آواز بن گئے ،پالیسی تبدیل

09:28 PM, 27 Oct, 2021

واشنگٹن:امریکی صدر بائیڈن نے جو کہا وہ کر دکھایا ،مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر اسرائیل کی مخالفت کر دی ،امریکی انتظامیہ نے اسرائیل کی طرف سے متنازع علاقے میں یہودی بستیاں آباد کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے خطے کا امن تباہ ہو گاجو کسی کے مفاد میں نہیں ۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہ اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری سے خطے کا امن تباہ ہو گا جو کسی کے مفا دمیں نہیں ۔

 اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے ہزاروں یہودیوں کی آبادکاری میں توسیع کے منصوبے پر گہری تشویش ہے اور ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات چند برسوں سے جاری امن کی کوششوں سے مطابقت نہیں رکھتے اور اس سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے امکانات کو بھی نقصان پہنچتا ہے جس پر پہلے بھی اسرائیل کو براہ راست متنبہ کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں