لاہور :کالعدم مذہبی جماعت کے لانگ مارچ میں مظاہرین کے ہاتھوں پولیس پر لاٹھی چارج کے بعد حالات بگڑ گئے ،جھڑپوں میں مزید3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ،احتجاج کے آغاز سے اب تک جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے ،احتجاج کے دوران جھڑپوں میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے لانگ مارچ میں مظاہرین کی طرف سے پولیس پر لاٹھی چارج کے بعد حالات خراب ہو گئے ،حکومتی گائیڈ لائن پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق درجنوں مظاہرین پولیس نے دبوچ لئے،ذرائع کے مطابق آپریشن پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد کیا گیا۔
دوسری طرف کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے قانون اپنے ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایات جاری کردیں ،عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کو حکومتی رٹ چیلنج نہیں کرنے دی جائے گی ،انہوں نے کہاپولیس والوں کو مارنا سیاسی کارکنان کا نہیں دہشتگردوں کا کام ہے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے ۔