لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) انتظامیہ نے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ساتھ پروگرام میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں میزبان نعمان نیاز نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کیساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا جس پر سوشل میڈیا صارفین اور مختلف صحافیوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور نعمان نیاز کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
پی ٹی وی انتظامیہ اس معاملے پر حرکت میں آ گئی ہے جس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جو شعیب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان پیدا ہونیوالی صورتحال پر تحقیقات کرے گی۔
پی ٹی وی انتظامیہ کا پی ٹی وی سپورٹس پر شعیب اختر کےساتھ پروگرام میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس pic.twitter.com/Q9pwvLD08V
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 27, 2021
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا جس میں پی ٹی وی کے پروگرام کے متعلقہ کلپ کا مکمل جائزہ لیا جائے گا جبکہ شعیب اختر اور نعمان نیاز کا بھی بیان ریکارڈ کرائے جانے کاامکان ہے
دوسری جانب ڈاکٹر نعمان نیاز اس معاملے پر بالکل بھی شرمندہ نہیں ہیں جنہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ کیسے کوئی شعیب اختر کو صرف ایک سٹار کے طور پر یاد کر سکتا ہے، وہ تو ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، شعیب اختر ملک کیلئے جو اعزازات لائے ان سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ ہم طویل عرصے سے دوست ہیں، میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔
I wonder why one has to be reminded @shoaib100mph is a star. He has been the best of the best, he shall always be. He has brought laurels to the country is undeniable. One side of the story always attracts nonetheless having been friends for ages I’ll always wish him the best.
— Dr. Nauman Niaz (@DrNaumanNiaz) October 26, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز سرکاری ٹی وی پر ورلڈکپ کی براہ راست نشریات کے دوران شعیب اختر اور پی ٹی وی سپورٹس کے میزبان نعمان نیاز میں نوک جھونک ہوئی، شعیب اختر نے لائیو پروگرام میں حارث روف کی کارکردگی کی خوب تعریف کی جو میزبان اینکر نعمان نیاز کو پسند نہ آئی۔
Here is exactly happened! @shoaib100mph never said a wrong word. Dr Nauman Niaz the oversmart anchor crossed the line #NaumanNiaz #ShoaibAkhtar pic.twitter.com/apSpuKagaL
— Binod (@rana_haris_1993) October 27, 2021
گفتگو کے دوران میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شاہین شاہ آفریدی کا ذکر کیا تو شعیب اختر نے کہا کہ وہ حارث رؤف کی بات کررہے ہیں جس پر وہ غصے میں آگئے اور لائیو پروگرام میں شعیب اختر کو شو سے جانے کا کہا اور فوری طور پر بریک لے لی تاہم بریک کے بعد شعیب اختر نے لائیو پروگرام کے دوران سرکاری ٹی وی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔
Lot of respect for #ShoaibAkhtar . Govt must take immediate action action against This guy #NaumanNiaz . @shoaib100mph pic.twitter.com/abg12Tgwh0
— Raja Khurram Zahid (@rajakhurram203) October 26, 2021