لندن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے ۔
بابراعظم کا ٹاپ بیٹسمین ڈیوڈ مالان سے صرف گیارہ پوائنٹس کا فرق رہ گیا ، محمد رضوان کی پوزیشن میں تین درجہ بہتری آئی ہے ۔ محمد رضوان ساتویں سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں ۔
بولرز میں شاہین آفریدی کی پوزیشن میں 11 درجہ بہتری آئی ہے ، شاہین آفریدی 23ویں سے 12ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔
ٹی 20 کی عالمی جنگ میں یکے بعد دیگرے حریفوں کو دھول چٹانے کا سلسلہ جاری ہے ، بھارت کے بعد ایک اور حریف کو ٹھکانے لگا دیا ، شارجہ کی سخت سیکیورٹی میں گرین شرٹس کا نیوزی لینڈ پر لاٹھی چارج ، 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
آصف علی کے 12 گیندوں پر جارحانہ 27 رنز کی بدولت قومی ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 8 گیند پہلے ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ شعیب ملک نے 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، محمد رضوان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ، فخر زمان ، محمد حفیظ اور عماد وسیم نے 11، 11 رنز کی باری کھیلی ۔ صرف 22 رنز دے کر 4 شکار کرنے پر حارث رؤوف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔