اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے 3 ارب ڈالر دینے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے سعودی قیادت کا پاکستان کے ساتھ ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ٹویٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے اور جب بھی پاکستان کو سعودی تعاون کی ضرورت پڑی ہے سعودی قیادت پیچھے نہیں رہی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر رکھے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے 1.2 ارب ڈالر کی ریفائن پیٹرولیم مصنوعات کی فنانسنگ پر بھی محمد بن سلمان سے اظہارِ تشکر کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے، بشمول سعودی عرب نے سعودی عرب نے ایسے وقت پاکستان کا ساتھ دیا جب دنیا کو مہنگائی کا سامناہے ۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے موجودہ حالات میں مہنگائی اور ڈالر کے ریٹ کو کنٹرول کرنے کی غرض سے پاکستان کے سٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر رکھوائے ہیں ۔