انسانیت کو بچانے کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا: مشعال ملک

08:31 AM, 27 Oct, 2020

راولپنڈی: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور70 سال سے کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ انسانیت کو بچانے کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

راولپنڈی میں آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نام پر چیمپئن شپ کا انعقاد قابل تعریف ہے۔ کھیلوں کے ذریعے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جب بھی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی تو مقبوضہ کشمیر میں بھرپور جشن منایا جاتا ہے اور کشمیر دنیا میں سب سے بڑا ایشو ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نام پر ایونٹ سے کشمیری عوام کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور70 سال سے کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ انسانیت کو بچانے کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

پاکستان ٹین پن باولنگ کے صدر اعجاز الرحمن نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کو پاکستان سے جدا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام، کشمیر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اعجاز الرحمن نے کہا کہ آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ منعقد کروانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے ایسے مقابلوں سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں