امریکہ کو پابندیاں لگا کر کچھ حاصل نہیں ہوا: ایران 

10:53 PM, 27 Oct, 2020

تہران:ایران نے ایک بار پھر امریکہ کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب امریکہ کو یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ اسے عادت ہو چکی ہے کہ وہ دوسرے ممالک پر پابندیاں لگائے اور اسے ایسا کرنا اچھا کرتا ہے۔


ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ کئی ممالک پر پابندیاں لگا کر بھی اپنے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکا ہے۔ ایران کیخلاف اقتصادی پابندیاں لگاکر امریکہ کا اثر کم ہو گا اور اسے نقصان ہو گا۔اب امریکہ کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ ایران پر اقتصادی پابندیاں لگا کر بھی اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ امریکہ سے اہم لوگ اب تسلیم بھی کر رہے ہیں کہ ایران پر پابندیوں سے امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے معاون خصوصی رابرٹ اوبرائن کا حوالہ دیا جن کا ایک بیان گزشتہ دنوں آیا تھا کہ ایرانی عوام کی تکالیف میں اضافہ کرنے کیلئے امریکہ اپنی صلاحیت سے بھی بڑھ گیا ہے۔ 

مزیدخبریں