بھارت اور امریکہ کے درمیان جدید ٹیکنالوجی کا معاہدہ، پاکستان کا شدید احتجاج

10:20 PM, 27 Oct, 2020

نئی دہلی: بھارت اور امریکا کے درمیان دفاعی شعبے میں ایک اہم معاہدہ طہ پا گیا جس کے ذریعے بھارت کو ایک حساس سیٹیلائیٹ کے ڈیٹا تک رسائی مل جائی گی۔ یہ ایک متنازعہ معاہدہ ہے جس پر ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور امریکا کے درمیان حساس سٹیلائیٹ کے ڈیٹا کی فراہمی سمیت دیگر کئی دفاعی معاہدے طے پائے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ بھارت کے جانب سے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس متنازعہ معاہدے پر دستخط کیے۔

 ذرائع کے مطابق اس معاہدے کی رو سے جس سیٹیلائیٹ تک بھارت کو رسائی دی گئی ہے اسکی مدد سے بھارت اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ سیٹیلائیٹ کے ذریعے بھارت کو جس علاقے میں ہدف کو نشانہ بنانا ہو گا اس کی بالکل درست جغرافائی لوکیشن میسر ہو گی۔ اس معاہدے کو "ٹو پلس ٹو" کا نام دیا گیا ہے۔ اس متنازعہ معاہدے کی وجہ سے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ پاکستانی دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق اس معاہدے کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں دفاعی توازن بگڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الااقوامی اصولوں کے مخالف اس معاہدے سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

مزیدخبریں