پشاور سانحہ پر مریم نواز کا ردعمل 

09:57 PM, 27 Oct, 2020


لاہور:مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پشاور مدرسہ سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور مدرسہ سانحہ دل دہلا دینے والا واقع ہے، جن مائوں کی گودیں اجڑ گئیں،انکے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں، ملک کے زمہ داروں کی توجہ اپنی ذمہ داریوں کی بجائے اپوزیشن کو دبانے پر مرکوز ہو تو ملک دشمنوں کی توجہ ملک کا امن برباد کرنے پر ہوتی ہے۔


پشاور مدرسہ سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پشاور مدرسہ سانحہ دل دہلا دینے والا واقع ہے۔بالخصوص بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے، جن مائوں کی گودیں اجڑ گئیں،انکے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحت یابی عطا فرمائے،آمین۔


مریم نواز نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے جس دہشت گردی کی کمر ٹوٹی تھی اسی دہشت گردی نے آج مسلط شدہ نااہلی کی وجہ سے ایک بار پھر سر اٹھا لیا۔ ملک کے زمہ داروں کی توجہ اپنی ذمہ داریوں کی بجائے اپوزیشن کو دبانے پر مرکوز ہو تو ملک دشمنوں کی توجہ ملک کا امن برباد کرنے پر ہوتی ہے ۔

مزیدخبریں