پاکستانی سپر سٹار زکے جگری دوست کون ہیں ؟

08:10 PM, 27 Oct, 2020

کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اپنی شادیوں ٗ منگنیوں اور کون کس کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے جیسی خبروں کے حوالے سے جانی جاتی ہے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کے من چاہے ڈرامہ سٹارز کی پکی دوستیاں کس کے ساتھ ہیں۔ 


’’میرے پاس تم ہو ‘‘سے ایک بار پھر شہرہ آفاق شہرت حاصل کرنے والی عائزہ خان کی بہترین سہیلی مایا علی اور اریج فاطمہ ہیں اور وہ اپنی دل کی سب باتیں ان قریبی دوستوں سے کرتی ہیں۔منال خان بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام ہیں اور ان کی بہترین سہیلی بھی شوبز انڈسٹری سے ہی ہیں جو کنزہ ہاشمی ہیں۔ یہ دونوں سہیلیاں بہت قریب ہیں اور اکثر ساتھ دیکھی جاتی ہیں۔


گلو کار عاصم اظہر کی دوستی ہانیہ عامر کیساتھ ہے اور دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں ہیں۔صنم سعید کی سب سے قریبی دوست ثروت گیلانی بھی شوبز انڈسٹر ی سے ہی تعلق رکھتی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی رازدار ہیں۔پاکستانی کی سپر سٹار ماہرہ خان کی سب سے قریبی دوست معروف فیشن ڈیزائنر فیہا جمشید ہیں اور ان دونوں کی دوستی اس وقت سے ہے جب وہ شہرت کی بلندیوں پر نہیں پہنچی تھیں۔


پاکستان کے سپر سٹار فواد خان کے سب سے قریبی دوست ہیں احمد علی بٹ ۔ یہ دونوں بہت قریبی دوست سمجھتے جاتے ہیں اور ان کی دوستی کئی سال پرانی اس وقت کی ہے جب یہ دونوں ایک پاپ سٹار بینڈ میں ساتھ پرفارم کیا کرتے تھے۔اسی طرح بلبلے ڈرامے کی خوبصورت کی سب سے قریبی دوست معروف ڈی جے انوشے اشرف ہیں۔


زارا نور عباس جو ان دنوں ڈرامہ سیریل ثبات میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھا رہی ہیں ان کی سب سے قریبی دوست کا نام آپ کو حیران کر دے گا ۔ ان کی سے قریبی دوست اور کوئی نہیں بلکہ سجل علی ہیں اور وہ دونوں بہت قریبی دوست سمجھی جاتی ہیں جو ہر اچھے برے وقت میں ایک دوسرا کا ساتھ دیتی ہیں۔اسی طرح عمران عباس کی دوستی صنم جنگ ٗ علی ریحان کی حریم فاروق کیساتھ بہت قریبی دوستی ہے۔

مزیدخبریں