اسلام آباد: کشمیریوں کی آوا ز دبائی جارہی ہے۔ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ کشمیری نواجوان جدو جہد آزادی میں اکیلے نہیں ہیں اور پاکستان نوجوان اور قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت ہر روز مر رہی ہے۔ غاصب بھارتی فوج نے جموں و کشمیر کی عوام کی زندگی اجیرن بنا ڈالی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور70 سال سے کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ انسانیت کو بچانے کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔
راولپنڈی میں آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نام پر چیمپئن شپ کا انعقاد قابل تعریف ہے۔ کھیلوں کے ذریعے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جب بھی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی تو مقبوضہ کشمیر میں بھرپور جشن منایا جاتا ہے اور کشمیر دنیا میں سب سے بڑا ایشو ہے۔