لاہور: پاکستان ویمن نیشنل ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ پاکستان فٹ بال نیشنل ٹیکنیکل ڈائریکٹر اور خواتین قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈینئل لمونس نے ابتدائی روز کیمپ کے حوالےسے مختلف لیکچرر دئیے.
پاکستان ویمنز نیشنل فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ کیمپ میں شریک 29 کھلاڑیوں کو ابتدائی روز ہیڈ کوچ نے لیکچرز دئیے جبکہ دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔تقریبا سات سالوں میں یہ پہلا موقع ہے ۔جب پاکستان ویمن نیشنل ٹیم کے لیے تربیتی کیمپ منعقد ہوا ہے ۔کیمپ اتوار تک جاری رہے گا ۔